تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 نومبر 2010
وقت اشاعت: 11:7

ذیابیطس کی ادویات پھیپھڑوں کے سرطان کیلئے بھی مفید

نیویارک : امریکی ماہرین نے ذیابیطس کے مرض کیلئے استعمال کی جانے والی ادویات کو پھیپھڑوں کے سرطان کیلئے بھی مفید قرار دے دیا ہے۔

میٹ فورمائین نام کی دوا پر کئے جانے والے تجربات کے بعد امریکن کالج آف چیسٹ فزیشن کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کی ادویات سے پھیپھڑوں کے سرطان کے خطرے کوبھی روکا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں دیگر ادویات کے بھی تجزیے کئے جا چکے ہیں۔
ماہرین نے پھیپھڑوں کے سرطان اور ذیابیطس کےایک سو ستاون مریضوں میں اس تعلق کو جاننے کیلئے ان کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور دنیا بھر کی مختلف ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی مختلف ادویات کے اثرات بھی دیکھے۔ مگر اس کے باوجود تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ گوئرمین نے مزید تحقیق کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.