تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 نومبر 2010
وقت اشاعت: 20:8

سرخ مرچ کا ذیادہ استعمال مضر ہے،ماہرین صحت کی رائے

کراچی : ماہرین صحت نے سرخ مرچ کو سرخ زہر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس کے ذیادہ استعمال سے جسم مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ذیادہ مقدار میں سرخ مرچ کھانے سے منہ میں اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، جو پورے جسم تک منتقل ہو جاتے ہیں ، اس کی وجہ سے ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا شروع ہوجاتا ہے۔جبکہ غذا کی نالی میں جلن ہوتی ہے۔اس کے دیگر اثرات میں معدے کی سوزش اور آنتوں کے امراض شامل ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرخ مرچ کےفوائد نقصانات کےمقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔

یہ متن رومن اردو میں پڑھیںYe Matan/Text Roman Urdu Mein Parhein
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.