2 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:15
پنجاب:مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج،5 مریض جاں بحق
لاہور. . . .مختلف شہروں میں ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔فیصل آبادمیں الائیڈ اسپتال میں علاج نہ ہونے سے4 مریض جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹروں نے سول اسپتال اور سول اسپتال میں لیڈی ڈاکٹروں نے بھی کام چھوڑ دیا جبکہ الائیڈ اسپتال میں ایک بچی اور خاتون سمیت4 مریض جاں بحق ہوگئے۔چلڈرن وارڈ میں ڈاکٹرنہ ہونے کی کی وجہ سے متعدد بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔لاہورمیں ڈاکٹروں کی جاری ہڑتال کے باعث میو ا سپتال ایمرجنسی میں ڈیڑھ سال کا بچہ دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق بچے کی ہلاکت پر 8ڈاکٹروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ملتان میں نشتر اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں ینگ ڈاکٹروں نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا۔ملتان میں کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے ایمر جنسی اور ان ڈور میں بھی کام بندہے۔راولپنڈی میں ڈی ایچ کیو اسپتال اور ہولی فیملی میں ینگ ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا۔بینظیر بھٹو اسپتال میں بھی ینگ ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا۔فیصل آبادمیں الائیڈ اسپتال ایمرجنسی وارڈ میں ینگ ڈاکٹروں نے کام چھوڑدیا۔