تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:21

سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ

کراچی… مون سون کی آمد کے ساتھ ہی سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ بیماری سے نمٹنے کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سندھ ڈینگی سرویلینس سیل کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار بارہ میں ڈینگی کے اب تک 107 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ گذشتہ ہفتوں کی نسبتا اس ہفتے میں ڈنگی کیسز میں کچھ اضافہ دیکھا گیاہے۔ سرویلینس سیل کا کہنا ہے کہ مون سون کا موسم ڈینگی پھیلانے والے مچھروں کی افزائش میں اضافے کا باعث بنتا ہے جسکی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے جبکہ بارشوں کے بعد ڈینگی بخار تیزی سے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ سر ویلنس سیل کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لئے آئسولیشن وارڈز بنادیئے گئے ہیں جبکہ شہر میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے بھی مہم مرحلہ وار جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.