25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13
خیبر پختونخوا میں رمضان المبارک میں پولیو مہم نہ چلانے کا فیصلہ
پشاور… محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک میں پولیو مہم نہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اور خصوصی پولیو مہم عید الفطر کے بعد ستمبر میں شروع کی جائے گی ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر جانباز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔ رمضان کے بعد خیبر پختونخوا کے دس اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم 10ستمبر سے 12ستمبر تک ہوگی جس میں بارہ لاکھ بچوں کو ویکسین دینے کے لیے پندرہ سو ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔