1 اگست 2012
وقت اشاعت: 21:57
لاہور میں ڈینگی کے پہلے مریض کی تصدیق، پنجاب میں تعداد 7 ہوگئی
لاہور … لاہور میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلے مریض کی تصدیق ہو گئی، نجی اسپتال میں زیرعلاج یہ غیرملکی خاتون چند روز قبل پاکستان آئی تھی۔ ڈینگی بخار میں مبتلا بنگلہ دیشی خاتون کی تھی، 29 جولائی کو کراچی سے لاہور پہنچی۔ طبیعت خراب ہونے پر اسے مقامی نجی اسپتال داخل کرایا گیا۔ اسپتال ذرائع نے اس میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی ہے۔ لاہور میں پہلی مریضہ کی تصدیق کے بعد پنجاب میں اب ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہو گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے مقامی اسپتال میں زیرعلاج خاتون کی عیادت کی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب نے مریضہ کی حالت کوتسلی بخش قرار دیا ہے۔