تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 اگست 2012
وقت اشاعت: 10:8

پشاور میں پولیو کے دو نئے مزید کیسز سامنے آگئے

پشاور… پشاور میں پولیو کے دو نئے مزید کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ای پی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جان باز آفریدی نے جیو نیوز کو بتا یا کہ پشاور کے علاقے ازاخیل میں بسیم اللہ نامی 8 ماہ کے بچہ اور چارسدہ کے علاقے مفتی آباد میں سفینہ نامی 19 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے رواں سال کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کے آٹھ کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں پشاور میں 2،لکی مروت 2،مردان چارسدہ 1،1،کوہاٹ 1،اور ڈی آئی خان میں ایک کیس رپورٹ ہوا۔ جان بازافریدی کا کہنا تھا کہ بچوں میں پولیو کا پی ون وائرس پایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.