تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:12

بہاولپور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون ہلاک

بہاولپور…بہاولپور میں زچگی کے دوران ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ اسپتال میں جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا کا الزام تھا کہ ڈاکٹروں نے آپریشن کے لئے اسے بیہوشی کی دوا زیادہ دے دی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ورثا نے اسپتال انتظامیہ کے خلاف اسپتال میں نعرے بازی کی۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون آپریشن کے بعد ہوش میں نہیں آئی اور دم توڑ گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.