15 اگست 2012
وقت اشاعت: 9:57
آسٹریلیا، سگریٹ پیکٹوں سے نام ،ڈیزائن ،لوگوختم کرنے کا فیصلہ برقرار
سڈنی… آسٹریلیا کی اعلی عدلیہ نے سگریٹ کے پیکٹوں سے کمپنیوں کے نام ،ڈیزائن اور لوگوختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلیا میں حکومت نے سگریٹ کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ سگریٹ کے پیکٹوں پر کسی بھی قسم کا لوگو یا برانڈ کا نام نہ دیں بلکہ تمام کمپنیاں ایک ہی قسم کے گہرے سبز رنگ کے سادہ پیکٹ استعمال کریں، جس پر صرف سگریٹ نوشی کے مضر ہونے کی ہدایت درج ہو۔ ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے، کیونکہ خوش نما رنگ اور دلکش ڈیزائن نوجوانوں کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں۔ سگریٹ کمپنیوں نے حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی ہے جس کے بعد اس سال دسمبر سے آسٹریلیا میں اس قانون کا نفاذ ہو جائے گا۔