تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 4:11

ملک میں 5 ہزار بچوں میں تھیلیسیمیا بیماری کی تشخیص ہوتی ہے۔ماہرین

اسلام آباد… ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ہر سال ملک میں تقریباً 5 ہزار بچوں میں تھیلیسیمیا بیماری کی تشخیص ہوتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ملک میں تھیلیسیمیا کے مریضوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ جینیاتی طور پر منتقل ہونے والی بیماری ہے جس کے باعث جسم میں خون کی شدید کمی ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق میڈیا عوام میں اس حوالہ سے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس بیماری کا علاج ممکن ہے۔ خاندان میں شادیوں کی شرح کم کر کے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں بھی اس بیماری کے حوالہ سے آگاہی مہم چلانی چاہئے۔ ماہرین نے کہا کہ تھیلیسیمیا کا علاج مہنگا ہے حکومت کو ایسے مریضوں کے علاج معالجہ اور بیماری کی روک تھام کیلئے پروگرام ترتیب دینا چاہئے تاکہ ایسے مریضوں کا علاج آسانی سے ممکن ہو سکے اور اس بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.