تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
29 اگست 2012
وقت اشاعت: 13:16

ستمبر میں ڈینگی کی شدت بڑھنے کا خدشہ ہے، ڈی جی ہیلتھ پنجاب

لاہور…محکمہ صحت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر نثاراحمد چیمہ کہتے ہیں کہ ستمبر خطرناک ہے، ڈینگی کا سیزن نومبر تک چلے گا،ڈینگی مچھر کی بجائے اب لاروا تلف کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے،جبکہ گلی گلی، محلے محلے دھوئیں والااسپرے بھی نہیں کیا جائے گا ۔لاہورمیں جیونیوز کے نمائندے امین حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس ڈینگی نے اچانک حملہ کیا،جس سے 350 افراد جاں بحق ہوگئے۔اب تیاریاں مکمل ہیں اور ڈینگی کے جو مریض آ رہے ہیں وہ تندرست ہو کر جا رہے ہیں،ڈاکٹر نثاراحمدچیمہ کاکہناتھاکہ اب ضرورت پڑنے پرصرف ٹارگٹڈ اسپرے کیا جا رہا ہے اور ڈینگی مچھر کی بجائے لاروا تلف کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ لاروا کھانے والی مچھلیاں بھی منگوا ئی گئی ہیں۔انہوں نے شہریوں سے کہاکہ پانی خشک کرکے اور صفائی کے ذریعے ڈینگی مچھرکی پیدا ئش کا عمل روکیں،ڈی جی ہیلتھ نے ستمبر خطرناک قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.