29 اگست 2012
وقت اشاعت: 17:45
لاہور : مزید دو افراد میں ڈینگی کی تصدیق ،تعداد 17ہوگئی
لاہور…لاہورمیں دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے، محکمہ صحت کے مطابق آج مزید دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو میواسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کے مریضوں میں اشرف اور رمضان شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔