31 اگست 2012
وقت اشاعت: 16:10
خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی کا شکارمریضوں کی تعداد میں اضافہ
پشاور… خیبر پختون خوا میں ایچ آئی وی پازیٹو وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اِن میں بیشتر پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے دوران اِس مرض کا شکار ہوئے۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ میں صرف گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایچ آئی پازیٹو کے960 مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے جن میں678 مرد،236 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں۔ان میں 111افراد وہ ہیں جنہیں بیرون ملک ملازمت کے دوران ایچ آئی پازیٹو کی تشخیص کے بعد ملک بدرکیا گیا۔ ایڈز کنڑول پروگرام رپورٹ کے مطابق ایچ آئی پازیٹو کے بعد ایک سال کے دوران خیبر پختونخوا میں 706افرادایڈز کا شکار ہو ئے ہیں جن میں 454 مرد ،219خواتین اور 33 بچے شامل ہیں۔