تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:53

خیبر پختونخوا : بچوں میں نمونیا کے مرض اور شرح اموات میں اضافہ

پشاور… صوبہ خیبر پختونخوا میں بچوں میں نمونیا کا مرض نہ صرف بڑھ رہا ہے بلکہ شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں صرف چھ ماہ کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 8 سو سے زیادہ نمونیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو رجسٹرڈ کیا گیا۔ 175 بچے نمونیا کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے، 2011 میں نمونیا سے ہلاک ہونے بچوں کی تعداد 123 تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.