13 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:48
پنجاب میں ڈینگی کے 70کیسز سامنے آئے،مشیر صحت
لاہور… مشیر صحت وزیر اعلی پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے 70 اور لاہور 42 کیسز سامنے آئے ہیں۔یہ بات انھوں نے لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر جاری انسداد ڈینگی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں کمشنر لاہور جواد رفیق اورڈاکٹر وسیم اکرم بھی شامل تھے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ اب تک لاہورمیں لاروے کی تلاش میں 3 ہزار 595 جگہ پرچیکنگ کی گئی ،5600 صفائی کے کنٹنیر چیک کیے گئے جن میں سے28 میں لاروا پایا گیا۔اسی طرح 17 ہزار 267گھروں اور دفاتر کو چیک کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ بعض مقامات پرپانی کا نکاس نہ ہونے پر کیمیکل استعمال کر رہے ہیں۔