21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:58
پنجاب میں اینٹی ڈینگی ڈے23ستمبر کو دوبارہ منایا جائے گا
لاہور …پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 23ستمبر بروز اتوار کو صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے دوبارہ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔ تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور اینٹی ڈینگی مہم میں حصہ لیں گے۔