تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
9 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 19:7

پاکستان نمونیا کیخلاف مہم چلانے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد … پاکستان نمونیا کی بیماری کے خلاف مہم شروع کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، مہم کے دوران 55 لاکھ بچوں کو نمونیا سے بچاوٴ کیلئے ویکسین دی جائے گی۔ نمونیا کے خلاف مہم یونیسیف کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔ اس ہفتے وسطی پنجاب میں جبکہ سال کے آخر میں سندھ اور آزاد کشمیر میں مہم کا آغاز ہوگا۔ یونیسیف کے ترجمان ذیشان سہیل کے مطابق ہر سال پاکستان میں 5 سال تک کی عمر کے 3 لاکھ 25 ہزار بچے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ ان میں سے 19 فیصد اموات کی وجہ نمونیا کی بیماری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.