تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
10 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 15:20

لاہور: بیچارگی کی تصویر ذہنی مریض، اپنے بھی لوٹ کر خبر نہیں لیتے!

لاہور…پاکستان کے سب سے بڑے ذہنی امراض کے اسپتال میں زیر علاج مریض ہر دم اپنوں کی راہ تکتے رہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ بیمار ضرور ہیں لیکن پاگل ہرگز نہیں۔ ذہنی امراض کے عالمی دن کے موقع پر ذہنی امراض کے اسپتال میں سلاخوں کے پیچھے اللہ اللہ کرتی اس ذہنی مریضہ کا کوئی اتہ پتہ، کوئی نام نہیں۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور میں داخل اس عورت کا شوہر اسے چھوڑ کر چلاگیااور کبھی لوٹ کر خبر نہ لی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ذہنی مریضوں کے عزیز انہیں یہاں چھوڑنے کے بعد پلٹ کر حال تک نہیں پوچھتے، اسی لیے ان مریضوں پر ہر دم انتظار اور اداسی کی کیفیت طاری رہتی ہے۔ ذہنی امراض میں مبتلا یہ افراد جہاں اپنے خونی رشتوں کی جدائی کا غم سینے سے لگائے بیٹھے ہیں وہیں کچھ ایسے بھی ہیں جو عشق میں بربادی کے بعد کھوئے کھوئے رہتے ہیں۔ اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ہزار 325مریضوں میں سے 170صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن ان کے اپنے انہیں واپس لیجانا نہیں چاہتے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہنی امراض میں مبتلا جن افراد کے اہل خانہ ان کا ساتھ نہیں چھوڑتے وہ جلد صحت مند ہو جاتے ہیں۔ ذہنی مریض بھی معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں، ہمیں چاہیے کہ ہم انہیں خود سے دور کرنے کے بجائے سینے سے لگا کر زندگی کی طرف واپس لے آئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.