قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ہود علیہ السلام

”اور یہ کہ اُسی نے عاد اوّل کو ہلاک کر ڈالا اور ثمود کو بھی‘ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا اور اُن سے پہلے
قوم نوح کو بھی? بلاشبہ وہ لوگ بڑے ہی ظالم اور بڑے ہی سرکش تھے اوراسی نے الٹی ہوئی بستیوں
کو دے پٹخا، پھر ان پر چھایا جو چھایا تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون کون سے نعمت پر
جھگڑے گا?“ (النجم: 55-50/53)
اور سورہ? قمر میں فرمایا:
”عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لوکہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟ ہم نے اُن پر سخت منحوس
دن میں آندھی چلائی? وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے
تنے ہیں? سو (دیکھ لوکہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟ اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان
کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟“ (القمر: 22-18/54)
اور سورہ? الحاقہ میں انہی کی بابت فرمایا:
”رہے عاد تو اُن کا نہایت تیز آندھی سے ستیا ناس کردیا گیا? اللہ نے اُسے سات رات اور آٹھ دن
لگا تار اُن پر چلائے رکھا‘ تو (اے مخاطب!) تو لوگوں کو اس میں (اس طرح) گرے (اور مرے)
پڑے دیکھے جیسے کھجوروں کے کھوکھلے تنے ہوں? بھلا تو ان میں سے کسی کو بھی باقی دیکھتا ہے؟“
(الحاقة: 8-6/69)
اللہ تعالی? نے گزشتہ کافر امم کی طرح حضرت ہود علیہ السلام کی منکر قوم کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور انہیں بعد والوں کے لیے نشان عبرت بنادیا? اور سورہ? فجر میں ارشاد ہے:
”کیا آپ نے جانا نہیں کہ تمہارے پروردگار نے عاد کے ساتھ کیا کیا؟ (جو) ارم (کہلاتے تھے?
اتنے) دراز قد کہ تمام زمین میں ایسے پیدا نہیں ہوئے تھے اور ثمود کے ساتھ (کیا کیا؟) جو وادی
(قری?) میں پتھر تراشتے (اور گھر بناتے) تھے? اور فرعون کے ساتھ (کیا کیا؟) جو خیمے اور میخیں
رکھتا تھا? یہ لوگ زمین میں سرکش ہورہے تھے اور اس میں بہت سی خرابیاں کرتے تھے تو تمہارے
پروردگار نے اُن پر عذاب کا کوڑا نازل کیا، بیشک تمہارا پروردگار تاک میں ہے?“
(الفجر: 14-6/89)
قوم عاد کا ذکر سورہ? توبہ‘ سورہ? ابراہیم، سورہ? فرقان، سورہ? عنکبوت، سورہ? ص? اور سورہ? ق? میں بھی وارد ہے? ہم نے اپنی تفسیر میں اپنے اپنے مقام پر ان واقعات کے بارے میں بیان کیا ہے? (وللہ الحمد)
? آندھی کا عذاب: پہلے بیان ہوچکا ہے کہ طوفانِ نوح کے بعد سب سے پہلے جس قوم نے بت پرستی شروع کی، وہ قوم عاد تھی? جیسے اللہ تعالی? کے اس فرمان سے واضح ہے:
”اور یاد تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنایا اور تمہیں پھیلاؤ زیادہ عطا کیا?“
(الا?عراف: 69/7)
یعنی انہیں اللہ تعالی? نے اپنے زمانے میں سب سے زیادہ قد آور اور طاقت ور بنایاتھا? سورہ?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ہود علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.