قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت زکریا اور حضرت یحیی علیہماالسلام

کریںاور بنی اسرائیل کو ان پر عمل کرنے کا حکم دیں‘ یا تو آپ انہیں یہ احکامات پہنچادیں ورنہ میں پہنچا دوں گا?“ انہوں نے فرمایا: ”بھائی جان! مجھے ڈر لگتا ہے کہ اگر آپ نے مجھ سے پہلے یہ احکام انہیں سنائے تو اللہ تعالی? مجھے سزا دے گا یا زمین میں دھنسا دے گا?“
چنانچہ یحیی? علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو مسجد اقصی? میں جمع کیا حتی? کہ مسجد بھر گئی? پھر آپ اونچی جگہ پر تشریف فرما ہوئے اور اللہ کی حمد و ثنا کے بعد فرمایا: ”اللہ تعالی? نے مجھے پانچ باتوں پر عمل کرنے کا حکم دیا ہے اور یہ بھی حکم دیا ہے کہ تم لوگوں کو ان پر عمل کرنے کا حکم دوں?
ا اللہ کی عبادت کر، اس کے ساتھ کسی اور کو شریک نہ کرو? اس کی مثال ایسے ہے جیسے کسی شخص نے خالص اپنی ملکیت کے سونے یا چاندی کے عوض ایک غلام خریدا? وہ غلام کام کرتا تھا اور کمائی کی رقم اپنے آقا کے سوا کسی اور کو دے دیتا تھا? تم میں سے کس کو یہ بات پسند ہے کہ اس کا غلام اس طرح کا ہو؟ اللہ نے تمہیں پیدا کیا اور تمہیں رزق دیا ہے، لہ?ذا تم اسی کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کرو?
ب میں تمہیں نماز کا حکم دیتا ہوں? جب نیک بندہ اِدھر اُدھر توجہ نہ کرے، اللہ تعالی? اس (نمازی) کی طرف متوجہ رہتا ہے، اس لیے نماز پڑھتے وقت اِدھر اُدھر نہ دیکھو?
پ میںتمہیں روزے رکھنے کا حکم دیتا ہوں? اس عمل کی مثال ایسے ہے جیسے لوگوں کے مجمع میں ایک شخص کے پاس تھیلی میں کستوری ہو اور ہر کسی کو اس کی خوشبو آرہی ہو? اللہ تعالی? کے ہاں روزہ دار کے منہ کی بو کستوری کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے?
ت میں تمہیں صدقہ کا حکم دیتا ہوں? اس کی مثال ایسے ہے جیسے کسی کو دشمنوں نے پکڑ کر اس کے ہاتھ کی گردن کے ساتھ باندھ دیے ہوں اور اسے قتل کرنے کے لیے (مقتل کی طرف) لے جارہے ہوں? وہ ان سے کہتا ہے: کیا میں تمہیں اپنی جان کا فدیہ نہ دوں؟ وہ اپنی ہر تھوڑی زیادہ چیز فدیہ میں دے کر ان سے جان چھڑا لیتا ہے اور وہ اسے رہا کردیتے ہیں?
ٹ میں تمہیں اللہ کا ذکر کثرت سے کرنے کا حکم دیتا ہوں? اس کی مثال ایسے ہے جیسے ایک آدمی کے دشمن تیزی سے اس کا تعاقب کررہے ہوں، اچانک اسے مضبوط قلعہ نظر آجائے اور وہ اس میں داخل ہو کر محفوظ ہوجائے? بندہ بھی شیطان سے سب سے زیادہ محفوظ اس وقت ہوتا ہے جب وہ اللہ کے ذکر میں مشغول ہوتا ہے?“
رسول اللہ ? نے فرمایا: ”میں بھی تمہیں پانچ باتوں کا حکم دیتا ہوں، جن کا حکم مجھے اللہ نے دیا ہے: ا اجتماعیت کے ساتھ رہنا?
ب (شرعی امیر کا) حکم توجہ سے سننا?
پ حکم کی تعمیل کرنا?
ت ہجرت
ٹ اور جہاد فی سبیل اللہ?
جو شخص اجتماعیت سے بالشت بھر باہر نکلتا ہے، وہ اپنی گردن سے اسلام کا قلادہ اتار پھینکتا ہے الا یہ

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.