قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت زکریا اور حضرت یحیی علیہماالسلام

کہ دوبارہ (اجتماعیت کے دائرے میں) آجائے اور جو جاہلیت کی باتوں کی طرف بلاتا ہے وہ جہنم کا ایندھن ہے?“
صحابی نے عرض کی:اللہ کے رسول?! خواہ وہ نماز، روزے کا پاپند ہو اور خود کو مسلمان سمجھتا ہو؟ فرمایا: ”اگرچہ وہ نماز روزے کا پابند ہو اور خود کو مسلمان سمجھتا ہو? مسلمانوں کو انہی ناموں سے پکارو جو اللہ نے رکھے ہیں، یعنی مسلمین، مومنین، اللہ عزوجل کے بندے?“
جامع الترمذی‘ الا?دب‘ باب ماجاءفی مثل الصلاة والصیام و الصدقة‘ حدیث: 2863 و مسند ا?حمد: 130/4

یحیی? علیہ السلام کا زہد و تقوی?

علماءنے بیان فرمایا ہے کہ حضرت یحیی? علیہ السلام بہت زیادہ تنہائی پسند تھے? آپ جنگلوں میں چلے جاتے? درختوں کے پتے کھاتے اور چشموں کا پانی پیتے? پھر فرماتے: ”یحیی?! تجھ سے زیادہ نعمتیں کسے حاصل ہیں؟“
وُہیب بن ورد? سے روایت ہے کہ حضرت یحیی? علیہ السلام تین دن تک حضرت زکریا علیہ السلام سے گم رہے? آپ ان کی تلاش میں جنگل کی طرف گئے تو دیکھا کہ آپ نے ایک قبر کھود رکھی ہے اور اس میں کھڑے ہو کر آہ وبکا میں مصروف ہیں? حضرت زکریا علیہ السلام نے فرمایا: ”بیٹا! میںتین دن سے تیری تلاش میں ہوں اور تو یہاں قبر کھود کر اس میں کھڑا رو رہا ہے؟“
حضرت یحیی? علیہ السلام نے فرمایا: ”اباجان! آپ ہی نے مجھے بتایا تھا کہ جنت اور جہنم کے درمیان ایک طویل فاصلہ ہے جو صرف آنسوؤں کی مدد سے طے ہوسکتا ہے?“ آپ نے فرمایا: ”جی ہاں بیٹا! رولو!“ تب دونوں رو پڑے?
یہ بھی کہاجاتا ہے کہ حضرت یحیی? علیہ السلام بکثرت روتے تھے اور مسلسل رونے کی وجہ سے ان کے رخساروں پر نشان پڑگئے تھے?
? حضرت یحیی? علیہ السلام کی شہادت: حضرت یحیی? علیہ السلام کو شہید کرنے کے کئی اسباب بیان کیے گئے ہیں? زیادہ مشہور واقعہ یہ ہے کہ اس زمانے کا دمشق کا بادشاہ کسی ایسی عورت سے نکاح کرنا چاہتا تھا جس سے نکاح کرنا اس کے لیے شرعاً جائز نہ تھا? حضرت یحیی? علیہ السلام نے منع کیا تو عورت ناراض ہوگئی? جب اس نے محسوس کیا کہ بادشاہ اس پر فریفتہ ہوچکا ہے تو اس نے حضرت یحیی? علیہ السلام کو شہید کرنے کی فرمائش کردی? بادشاہ نے ایک آدمی بھیجا جو آپ کو شہید کرکے آپ کا سر اور آپ کا خون ایک تھال میں ڈال کر لے آیا اور ملکہ کے سامنے پیش کردیا? ملکہ فوراً ہلاک ہوگئی?
ایک سبب یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ملکہ حضرت یحیی? علیہ السلام پر عاشق ہوگی اور آپ سے گناہ کا مطالبہ کیا? آپ نے انکار کردیا? جب وہ مایوس ہوگئی تو بادشاہ سے حضرت یحیی? علیہ السلام کو مانگ لیا? بادشاہ نے پہلے انکار کیا? لیکن آخر کار اس کی بات مان لی? اس نے ایک آدمی بھیجا جو آپ کو شہید کرکے آپ کا سر اور آپ کا خون ایک تھال میں ڈال کر لے آیا?

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.