قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت آدم علیہ السلام

حضرت آدم علیہ السلام

ابلیس کا تکبر اور اس کا انجام بد
اللہ تعالی? نے تمام فرشتوں کو آدم علیہ السلام کو سجدہ کرنے کا حکم دیا تو ابلیس نے تکبر میں آکر سجدے سے انکار کیا اور پھر اپنے اس عمل بد کی انتہائی قبیح دلیل بھی پیش کی? اس پر اللہ تعالی? نے اسے ہمیشہ کے لیے لعنتی قرار دے دیا?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم ہی نے تم کو (ابتدا میں مٹی سے) پیدا کیا پھر تمہاری شکل و صورت بنائی پھر فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو? تو (سب نے) سجدہ کیا، سوائے ابلیس کے، وہ سجدہ کرنے والوں میں (شامل) نہ ہوا? (اللہ تعالی? نے) فرمایا: ”جب میں نے تجھ کو حکم دیا تو کس چیز نے تجھے سجدہ کرنے سے باز رکھا؟ اس نے کہا کہ میں اس سے افضل ہوں‘ مجھے تونے آگے سے پیدا کیا ہے اور اُسے مٹی سے بنایا ہے?“ (الا?عراف:12-11/7)
امام حسن بصری ? کا ارشاد ہے: ”ابلیس نے قیاس کیا اورسب سے پہلے اسی نے قیاس کیا?“
امام محمد بن سیرین? فرماتے ہیں: ”ابلیس نے قیاس کیا اور سورج، چاند کی پوجا بھی قیاس ہی سے شروع ہوئی?“ تفسیر ابن کثیر:212/2 تفسیر سورة الا?عراف‘ آیت:12
اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنا اور آدم علیہ السلام کا موازنہ کرتے ہوئے، اپنے آپ پر نظر ڈالی تو اسے اپنی ذات آدم علیہ السلام سے افضل معلوم ہوئی‘ اس لیے وہ انہیں سجدہ کرنے سے رک گیا? حالانکہ تمام فرشتوں کے ساتھ ساتھ اسے بھی سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا? نص کے مقابلے میں قیاس کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا اور یہ قیاس تو ویسے بھی غلط ہے کیونکہ مٹی آگ سے بہتر اور زیادہ نفع بخش ہے? مٹی میں پختگی، بردباری، تحمل اور بڑھنے پھولنے کی صفات پائی جاتی ہیں جب کہ آگ میں جذباتیت، ہلکا پن، جلد بازی اور جلانے کی خصوصیات ہیں?
حضرت آدم علیہ السلام کو یہ شرف بھی حاصل تھا کہ انہیں اللہ تعالی? نے اپنے ہاتھ سے پیدا فرما کر ان میں اپنی روح پھونکی تھی? اسی لیے فرشتوں کو حکم دیا تھا کہ انہیں سجدہ کریں? جیسے ارشاد ہے:
”اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک بشر بنانے والا ہوں? جب میں اس کو (صورت انسانیت میں) درست کرلوں اور اس میں اپنی (بے بہا چیز یعنی) روح پھونک دوں تو اس کے آگے سجدے میں گر پڑنا? تو سب کے سب فرشتے سجدے میں گر پڑے مگر شیطان! تو اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کردیا? (اللہ نے) فرمایا کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ ہوا? (اس نے) کہا: میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو‘ جسے تونے کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے بنایا ہے‘ سجدہ کروں? (اللہ تعالی? نے) فرمایا:”یہاں سے

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت آدم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.