قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت سلیمان علیہ السلام

حضرت سلیمان علیہ السلام

نام و نسب اور حضرت داود علیہ السلام کے جانشین

حافظ ابن عساکر? نے آپ کا نسب نامہ اس طرح بیان فرمایاہے: سلیمان بن داود بن اِیشا بن عُوَید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عمیناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودا بن یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم علیہم السلام?
اللہ تعالی? نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو حضرت داود علیہ السلام کا بادشاہت و حکمت نیز نبوت میں میں جانشین مقرر فرمایا اور اپنے فضل و کرم سے مزید عنایات کیں? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور سلیمان، داود کے قائم مقام ہوئے اور کہنے لگے کہ لوگو! ہمیں (اللہ کی طرف سے) پرندوں کی
بولی سکھائی گئی ہے اور ہر چیز عطا فرمائی گئی ہے? بیشک یہ (اُس کا) صریح فضل ہے?“
(النمل: 16/27)
یعنی حضرت سلیمان علیہ السلام نبوت اور بادشاہت میں حضرت داود علیہ السلام کے وارث تھے? آیت مبارکہ میں حضرت سلیمان علیہ السلام کو مالی وراثت ملنا مراد نہیں? کیونکہ حضرت داود علیہ السلام کے اور بیٹے بھی تھے? تو یہ ممکن نہیں کہ آپ ایک ہی بیٹے کو سارا مال دے دیں اور دوسروں کو محروم کردیں? اس کے علاوہ متعدد صحابہ کرام رضی اللہ عنُھم سے مروی ہے کہ رسول اللہ? نے فرمایا: ”ہمارا (انبیاءکا) کوئی وارث نہیں ہوتا? ہم جو چھوڑیں وہ صدقہ ہے?“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم انبیاءکی جماعت کا کوئی وارث نہیں ہوتا?“ مسند ا?حمد: 49/1 والبدایة و النھایة: 154/2
چنانچہ انبیائے کرام علیہم السلام کا مال ان کی وفات کے بعد غریبوں اور محتاجوں میں صدقہ کردیا جاتا ہے? یہ ان کے قریبی رشتے داروں کے لیے مخصوص نہیں ہوتا کیونکہ ان کی نظر میں دنیا بالکل حقیر اور بے قدر ہے جس طرح انہیں مبعوث کرنے والے کی نظر میں یہ دنیا حقیر اور ذلیل ہے?
حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا: ”لوگو! ہمیں پرندوں کی بولی سکھائی گئی ہے?“ یعنی پرندے اپنی اپنی زبان میں جو باتیں کرتے ہیں، آپ اسے سمجھ لیتے تھے? ”ہمیں سب کچھ دیا گیا ہے?“ یعنی اللہ تعالی? نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو ہر وہ چیز دی تھی، جس کی ضرورت ملک پر حکومت کے دوران میں ممکن ہے? یعنی ہر قسم کا سامان، ہتھیار، لشکر و سپاہ، جنوں، انسانوں، پرندوں اور حیوانوں کی جماعتیں اور علم و عقل اور تمام مخلوقات کی باتوں کو سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی طاقت وغیرہ? پھر فرمایا: ”بے شک یہ بالکل کھلا فضل الہ?ی ہے?“
? بے مثل ملک و حکومت کے مالک نبی: اللہ تعالی? نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو چرند‘ پرند‘ جنّوں اور انسانوں پر بے مثل حکمرانی عطا فرمائی تھی? آپ ان سب کی بولی سمجھتے تھے اور اس نعمت ربانی پر خاص طور پر شکر گزار بھی تھے? ارشاد باری تعالی? ہے:

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.