قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت سلیمان علیہ السلام

اوجھل ہوگئے تو فرمایا: ”انہیں واپس لاؤ!“ پھر آپ ان کی پنڈلیوں اور گردنوں پر شفقت سے ہاتھ پھیرنے لگے?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم نے سلیمان کی آزمائش کی اور ان کے تخت پر ایک جسم ڈال دیا‘ پھر انہوں نے رجوع کیا?“
مفسرین نے اس مقام پر بہت سی حکایات بیان کی ہیں جو زیادہ تر اہل کتاب سے ماخوذ ہیں? ان کا خلاصہ جیسے کہ ابن جریر? نے بیان کیا ہے، کچھ یوں ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام اپنے تخت سے چالیس دن غائب رہے? پھر واپس آئے تو بیت المقدس کی تعمیر کا حکم دیا? آپ نے اس کی عمارت بہت مضبوط بنوائی? صحیح بات یہ ہے کہ بیت المقدس کو حضرت یعقوب علیہ السلام نے تعمیر کروایا تھا‘ البتہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے اسے دوبارہ تعمیر فرمایا?
حضرت ابو ذر? سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: میں نے کہا: اللہ کے رسول! سب سے پہلے کون سی مسجد بنی؟ آپ? نے فرمایا: ”مسجد حرام“ میں نے کہا: اس کے بعد؟ فرمایا: ”بیت المقدس کی مسجد?“ میں نے کہا: ”ان دونوں کے درمیان کتنی مدت ہے؟“ فرمایا: ”چالیس سال?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ حدیث: 3366 وصحیح مسلم‘ المساجد‘ باب المساجد و مواضع الصلاة‘ حدیث 520 ومسند ا?حمد: 150/5
یہ بات وضاحت کی محتاج نہیں کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے درمیان چالیس سال کا نہیں بلکہ ہزار سال سے زیادہ مدت کا وقفہ ہے اور آپ نے جو دعا کی تھی کہ مجھ جیسی حکومت کسی اور کو نہ ملے، وہ بیت المقدس کی (دوبارہ) تعمیر کے بعد کی ہے?
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”جب سلیمان علیہ السلام نے بیت المقدس تعمیر کر لیا تو اللہ سے تین دعائیں کیں? ان کی دو دعائیں قبول ہوگئیں اور تیسری قبول نہیں ہوئی? امید ہے کہ وہ تیسری نعمت ہمیں (امت محمدیہ کو) ملے گی? آپ نے اللہ سے دعا کی تھی کہ آپ کے فیصلے (حق پر مبنی اور) اللہ کے فیصلوں کے مطابق ہوں? اللہ نے یہ چیز دے دی? آپ نے دعا کی کہ آپ کو ایسی حکومت ملے جو کسی اور کے لائق نہ ہو? اللہ نے یہ چیز بھی عطا فرمائی? آپ نے دعا کی کہ جو شخص گھر سے صرف اس مسجد میں نماز کے ارادہ سے روانہ ہو، وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہوجائے جس طرح اپنی ماں سے پیدا ہوتے وقت (گناہوں سے پاک) تھا? ہمیں امید ہے کہ اللہ نے یہ دعا ہمارے حق میں قبول فرمالی ہے?“
مسند ا?حمد: 176/2‘ سنن النسائی‘ المساجد‘ فضل المسجد الا?قصی والصلاة فیہ‘ حدیث: 694


صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت سلیمان علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.