قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت سلیمان علیہ السلام

کھدائی کرکے پانی حاصل کرلیتے تھے? ایک دن حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہدہد کو حاضر ہونے کا حکم دیا تو معلوم ہوا کہ وہ اپنے مقام پر موجود نہیں? آپ نے فرمایا: ”کیا بات ہے؟ میں ہدہد کو نہیں دیکھتایا وہ واقعی غیر حاضر ہے؟ یقینا میں اسے سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کر ڈالوں گا یا وہ میرے سامنے کوئی صریح دلیل بیان کرے?“
? عورت کی حکمرانی کا مسئلہ: حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہُدہُد کی بلا اطلاع غیر حاضری پر ناراضی کا اظہار فرماتے ہوئے اسے سخت سزا دینے یا ذبح کر دینے کا فیصلہ سنادیا اور کہا کہ اگر وہ اپنی غیر حاضری کا معقول عذر پیش کرے تو اس کی سزا ختم بھی کی جاسکتی ہے، تاہم ہدہد جلد ہی حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں حاضر ہوگیا اور عرض کی: ”میں ایک ایسی چیز کی خبر لایا ہوں جس کا آپ کو علم نہیں? میں سبا کی ایک سچی خبر آپ کے پاس لایا ہوں? میں نے دیکھا کہ ان پر بادشاہت ایک عورت کررہی ہے جسے ہر چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے اور اس کا ایک عظمت والا تخت بھی ہے?“
ہدہد نے حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملکہ سبا کی سلطنت کے بارے میں بتایا? یہ سلطنت یمن میں تھی? حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے میں اس کی حکمران شاہی خاندان کی ایک عورت تھی کیونکہ سابق بادشاہ کا کوئی بیٹا نہیں تھا جو بادشاہ بن سکتا?
حضرت ابو ہریرہ? سے روایت ہے کہ نبی کریم? کو ایران کی حکومت پر ایک عورت کے فائز ہونے کی خبر ملی تو آپ? نے فرمایا: ”وہ قوم کبھی فلاح نہیں پائے گی جس نے عورت کو حکمران بنا لیا ہے?“
صحیح البخاری‘ المغازی‘ باب کتاب النبی? الی کسری و قیصر‘ حدیث: 4425
ارشاد باری تعالی?: ?وَاُو±تِیَت± مِن± کُلِّ شَی± ئٍ? کا مطلب یہ ہے کہ ”جسے ہر چیز سے کچھ نہ کچھ دیا گیا ہے?“ اسے ہروہ چیز ملی ہے جو بادشاہوں کے پاس ہوا کرتی ہے? ?وَّلَھَا عَر±شµ عَظِی±مµ? ”اور اس کا تخت بھی بڑی عظمت والا ہے?“ اس کے تخت میں طرح طرح کے ہیرے جواہرات اور موتی لگے ہوئے تھے اور وہ سونے سے مزین تھا?
پھر ہدہد نے بتایا کہ وہ اللہ کے ساتھ کفر کرنے والے لوگ ہیں? اللہ کو چھوڑ کر سورج کو پوجتے ہیں? شیطان نے انہیں اس اللہ سے دور کردیا ہے جو آسمانوں اور زمین میں سے چھپی ہوئی اشیا نکالتا ہے اور وہ حسی اور معنوی تمام ظاہری اور پوشیدہ اشیا سے خوب واقف ہے? ?اَللّ?ہُ لَآ اِل?ہَ اِلَّا ھُوَ رَبُّ ال±عَر±شِ ال±عَظِی±مِ? ”اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہی عظمت والے عرش کامالک ہے?“ یعنی اس کا تخت اتنا بڑا ہے کہ مخلوقات میں سے کوئی چیز اس سے بڑی نہیں?
? ملکہ بلقیس کو دعوت توحید: اس وقت حضرت سلیمان علیہ السلام نے خط بھیجا جس میں اللہ تعالی? اور اس کے رسول کی اطاعت کی دعوت دی گئی تھی اور آپ کی اطاعت قبول کرنے کا حکم تھا? اسی لیے فرمایا: ”تم میرے سامنے سرکشی نہ کرو!“ بلکہ میرے حکم کی تعمیل کرو? ”اور مسلمان بن کر میرے پاس آجاؤ!“
جب ہدہد نے حضرت سلیمان علیہ السلام کا خط بلقیس کو پہنچایا? اس نے پڑھا اور وزیروں مشیروں کو طلب کرلیا تاکہ اس خط کے بارے میں مشورہ کرے? اس نے انہیں صورت حال کی خبر دیتے ہوئے کہا:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت سلیمان علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.