قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یوسف علیہ السلام

بادشاہ کا خواب اور اس کی تعبیر

حضرت یوسف علیہ السلام کا قیدی ساتھی رہا ہونے پر بادشاہ کے سامنے آپ کا تذکرہ کرنا بھول گیا‘ پھر جب بادشاہ کو خواب آیا اور عام درباری اس کی تعبیر سے عاجز آگئے تو اسے حضرت یوسف علیہ السلام یاد آئے کہ آپ خوابوں کی بہترین تعبیر جانتے ہیں? لہ?ذا وہ بادشاہ کی اجازت سے آپ کے پاس تعبیر پوچھنے کے لیے حاضر ہوا? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور بادشاہ نے کہا کہ میں (نے خواب دیکھا ہے) دیکھتا ہوں کہ سات موٹی گائیں ہیں جن کو
سات دُبلی پتلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور (سات) خشک? اے سردارو! اگر تم
خوابوں کی تعبیر بتا سکتے ہو تو مجھے میرے خواب کی تعبیر بتاؤ؟ انہوں نے کہا یہ تو پریشان سے خواب
ہیں اور ہمیں ایسے خوابوں کی تعبیر نہیں آتی? اب وہ شخص جو دونوں قیدیوں میں سے رہائی پاگیا تھا
اور جسے مدت کے بعد وہ بات یاد آگئی‘ بول اُٹھا کہ میں آپ کو اس کی تعبیر (لاکر) بتلا دیتا ہوں?
مجھے (جیل خانے) جانے کی اجازت دیجیے? (غرض وہ یوسف کے پاس آیا اور کہنے لگا:) اے
یوسف! اے بڑے سچے (یوسف) ہمیں (اس خواب کی تعبیر) بتائیے کہ سات موٹی گایوں کو
سات دُبلی گائیں کھا رہی ہیں اور سات خوشے سبز ہیں اور سات سوکھے‘ تاکہ میں لوگوں کے پاس
واپس جا کر تعبیر بتاؤں‘ تاکہ وہ جان لیں? انہوں نے کہا کہ تم لوگ سات سال متواتر کھیتی کرتے
رہو گے سو جو (غلہ) کاٹو‘ تو تھوڑے سے غلے کے سوا جو کھانے میں آئے‘ اُسے خوشوں ہی میں
رہنے دو? پھر اس کے بعد (خشک سالی کے) سات سخت سال آئیں گے کہ جو (غلہ) تم نے جمع کر
کے رکھا ہوگا وہ اس سب کو کھا جائیں گے? صرف وہی تھوڑا سا غلہ رہ جائے گا جو تم اختیار سے رکھ
چھوڑو گے? پھر اس کے بعد ایک سال ایسا آئے گا کہ خوب مینہ برسے گا اور لوگ اس میں رس
نچوڑیں گے?“ (یوسف: 49-43/12)
یہ بھی ان اسباب میں سے ایک سبب ہے جن کی بنا پر حضرت یوسف علیہ السلام کو بڑے اعزاز و اکرام کے ساتھ جیل سے باہر لایا گیا? واقعہ یوں ہوا کہ مصر کے بادشاہ کو ایک خواب آیا? اہل کتاب کہتے ہیں کہ اس نے خواب میں دیکھا گویا وہ ایک دریا کے کنارے پر ہے? دریا سے سات موٹی تازی گائیں نکلیں اور وہاں مرغزار میں چرنے لگیں? پھر اسی دریا سے سات دُبلی گائیں نکلیں اور ان کے ساتھ چرنے لگیں? پھر وہ دبلی گائیں ان موٹی گایوں کو کھا گئیں? بادشاہ گھبرا کر بیدار ہوگیا? جب دوبارہ سویا تو اس نے دیکھا کہ گندم کے ایک پودے میں سات سر سبز بالیاں ہیں، اچانک سات پتلی پتلی خشک بالیوں نے انہیں کھا لیا? وہ پھر گھبرا کر بیدار ہوگیا? (بائبل‘ کتاب پیدائش باب: 41)
جب اس نے اپنے درباریوں اور دوسرے افراد کو یہ خواب سنایا تو کوئی اس کی تعبیر نہ بتا سکا بلکہ انہوں نے کہا: ”یہ تو پریشان خواب ہیں?“ اس قسم کے خوابوں کی کوئی تعبیر نہیں ہوتی اور پھر یہ بات بھی ہے کہ ہمیں اس علم میں کوئی مہارت حاصل نہیں? اس لیے انہوں نے کہا: ”اور ہم خوابوں کی تعبیر نہیں جانتے?“

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت یوسف علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.