قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت یوسف علیہ السلام

لہ?ذا اچھا خواب نظر آئے تو اس کے تین آداب ہیں:
ِ اللہ تعالی? کا شکر ادا کرے? ِ اس سے فرحت و سرور محسوس کرے?
ِ اپنے خیر خواہ اور محبوب شخص کو بتا دے?
برے اور ناپسندیدہ خواب کے سات آداب ہیں:
ِ برے خواب سے اللہ کی پناہ طلب کرے? ِ شیطان کے شر سے اللہ کی پناہ مانگے?
ِ اگر بیدار ہوجائے تو بائیں طرف تین بار تھوکے? ِ بر ا خواب کسی کو نہ بتائے?
ِ جس کروٹ پر لیٹا ہو اسے تبدیل کرلے? ِ آیة الکرسی کی تلاوت کرے?
ِ نماز نفل ادا کرے?
خواب کی تعبیر کے متعلق آداب:
ِ تعبیر کسی عالم دین، عقل مند اور ذہین شخص سے پوچھی جائے یا دوست اور خیر اندیش شخص سے پوچھی
جائے? ناپسندیدہ شخصیت، حاسد یا مکر وہ شخص کو ہرگز خواب نہ بتائے اور نہ اس سے تعبیر پوچھے?
ِ تعبیر کرنے والا حسب استطاعت مثبت اور اچھے امور کے ساتھ تعبیر کرے? (مزید تفصیل کے
لیے دیکھیں: فتح الباری، کتاب تعبیر الرو?یا)
? عہدے اور منصب کی طلب: کسی شخص کا عہدے اور منصب کا طلب کرنا شرعاً ناپسندیدہ ہے? بلکہ امارت و ریاست سے بچنے کی ترغیب دلائی گئی ہے? نبی اکرم? نے حضرت ابو ذررضی اللہ عنہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”اے ابو ذر! تم کمزور ہو? امارت ایک امانت ہے? اور بے شک قیامت کے روز (بہت سے لوگوں کے لیے) باعث رسوائی اور ندامت ہوگی? سوائے اس شخص کے جس نے اہلیت کی بنا پر اسے حاصل کیا اور پھر اس کے حقوق پوری طرح ادا کیے?“ صحیح مسلم‘ الامارة‘ باب کراھة الامارة بغیر ضرورة‘ حدیث: 1825
لیکن اگر کوئی فرد اپنی قابلیت، ذہانت اور اہلیت کی بنیاد پر سمجھتا ہے کہ کوئی خاص منصب اس کے شایان شان ہے اور وہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لیے دوسروں کی نسبت بہتر اور عمدہ نتائج حاصل کر سکتا ہے تو وہ اپنی خدمات حاکم وقت کو پیش کر سکتا ہے? یا جب کسی اہل شخص کو حاکم وقت کسی عہدے کی پیش کش کرے تو وہ اپنی اہلیت و قابلیت کے مطابق میدان عمل کا انتخاب کر سکتا ہے?
حضرت یوسف علیہ السلام کے جو ہر حق و صداقت اور ملک کی خیر خواہی کے جذبات کا عزیز مصر کوعلم ہوا تو اس نے آپ پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کے بعد آپ کی عفت و پاکدامنی کا اظہار کیا? نیز آپ کو اپنا خصوصی وزیر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا? اس پر حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنی امانت و دیانت اور خصوصی اہلیت و قابلیت کے پیش نظر ایک مخصوص محکمے کی سر براہی طلب کی جو آپ کو دے دی گئی? آنے والے وقت نے آپ کے انتخاب اور اہلیت کو ثابت کردیا?
? مایوسی گناہ ہے: حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے سے ہمیں یہ درس بھی ملتا ہے کہ مایوسی گناہ ہے? حالات کیسے ہی ناسازگار اور ناموافق کیوں نہ ہوں انسان کو اللہ تعالی? کی رحمت سے ناامید نہیں ہونا چاہیے?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت یوسف علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.