قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت نُوح علیہ السلام

میں شامل تھا؟“ اللہ تعالی? نے فرمایا: ”وہ تیرے گھرانے کے ان افراد میں شامل نہیں تھا، جن کی نجات کا وعدہ کیا گیا تھا?“ کیونکہ یہ فرمایا گیا تھا:
”اور اپنے گھر والوں کو بھی (بٹھا لو) سوائے ان کے جن کے حق میں ان میں سے (ہلاک ہونے کا) حکم صادر ہوچکا ہے?“ (المو?منون: 27/23) اور وہ ان افراد میں شامل تھا، جن کے غرق کیے جانے کا فیصلہ ہوچکا تھا? اس لیے وہ اہل ایمان سے الگ ہوکر کفار سے مل گیا اور انہی کے انجام سے دوچار ہوا? اس کے بعد اللہ تعالی? نے حکم دیا:
”اے نوح! ہماری طرف سے سلامتی اور برکتوں کے ساتھ (جو) تم پر اور تمہارے ساتھ کی
جماعتوں پر (نازل کی گئی ہیں) اُتر آؤ اور کچھ اور جماعتیں ہوں گی جن کو ہم (دنیا کے فوائد سے)
بہرہ ور کریں گے‘ پھر ان کو ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہنچے گا?“ (ھود: 48/11)
جب زمین کی سطح سے پانی خشک ہوگیا اور زمین پر رہنا اور چلنا پھرنا ممکن ہوگیا تو نوح علیہ السلام کو حکم دیا گیا کہ کشتی سے اتر آئیں جو طویل عرصہ پانی میں چلتی رہی تھی اور آخر کار مشہور پہاڑ ”جودی“ پر ٹھہر گئی?
?بِسَل?مٍ مِّنَّا وَبَرَک?تٍ? کا مطلب یہ ہے کہ سلامتی کے ساتھ کشتی سے اتر آئیے? آپ پر بھی برکت نازل ہوگی اور ان اقوام پر بھی، جو آئندہ زمانے میں آپ کی نسل سے پیدا ہوں گی کیونکہ اللہ تعالی? نے نوح علیہ السلام کے ساتھیوں میں سے کسی کی نسل کو باقی نہیں رکھا، صرف نوح علیہ السلام کی نسل چلی? جیسے کہ ارشاد ہے:
”اور ہم نے اسی کی اولاد کو باقی رہنے والے بنایا?“ (الصافات: 77/37)

حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد اور ان کی اپنے بیٹوں کو وصیت

آج کل زمین میں انسانوں کی جتنی اقوام ہیں، سب نوح علیہ السلام کے بیٹوں سام، حام اور یافث کی طرف منسوب ہیں?
حضرت سعید بن مسیّب? نے فرمایا: ”نوح علیہ السلام کے تین بیٹے تھے: سام، یافث اور حام اور ان تینوں کے تین تین بیٹے تھے: سام کی نسل سے عربی، فارسی اور رومی وجود میں آئے? یافث کی نسل سے تُرک، صقالبہ اور یاجوج ماجوج پیدا ہوئے اور حام کی نسل سے قبطی، سوڈانی اور بربر اقوام ہیں?“
تحفة الا?حوذی: 80/9
ایک قول کے مطابق نوح علیہ السلام کے یہ تینوں بیٹے طوفان کے بعد پیدا ہوئے تھے? طوفان سے پہلے ایک ”کنعان“ پیدا ہوا تھا، جو کافروں کے ساتھ غرق ہوا اور دوسرا ”عابر“ پیدا ہوا تھا، جو طوفان سے پہلے ہی فوت ہوگیا تھا?
صحیح بات یہ ہے کہ نوح علیہ السلام کے تینوں بیٹے اپنی بیویوں اور والدہ سمیت کشتی میں موجود تھے جیسے کہ تورات میں اس بات کی صراحت موجود ہے?
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنُہما سے روایت ہے‘ انہوں نے فرمایا: ”ہم لوگ رسول اللہ? کی

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت نُوح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.