قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت نُوح علیہ السلام

حکم دیا ہے‘ خود بھی ایسے حالات میں قنوت نازلہ پڑھی جیسے کہ قبیلہ مضر اور عکل پر بددعا فرمائی اور قریش کے سرداروں ربیعہ، شیبہ اور عتبہ پر بھی بددعا فرمائی تھی جب ان کی اذیتیں حد سے بڑھ گئی تھیں?
? مومنوں کی آزمائش: نوح علیہ السلام کے قصے سے یہ سبق بھی ملتا ہے کہ اللہ تعالی? اپنے مومن بندوں کی آزمائش بھی کرتا ہے‘ ان کے ایمان کا امتحان لیتا ہے اور ان کی ابتلا سے انہیں ایمان میں پختگی اور اعتماد و یقین عطا کرتا ہے? یہ امتحان کبھی انفرادی ہوتا ہے اور کبھی اجتماعی?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”یقینا اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں اور ہم بے شک آزمائش کرنے والے ہیں?“
(المو?منون: 30/23)
مومنوں کی یہ آزمائش کئی طریقوں سے ہوسکتی ہے?
جیسا کہ ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور ہم کسی نہ کسی طرح تمہاری آزمائش ضرور کریں گے? دشمن کے ڈر سے، بھوک پیاس سے،
مال و جان اور پھلوں کی کمی سے? اور ان صبر کرنے والوں کو خوش خبری دے دیجیے جنہیں جب کوئی
مصیبت آتی ہے تو کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالی? کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے
والے ہیں? ان پر ان کے رب کی نوازشیں اور رحمتیں ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں?“
(البقرة: 157-155/2)
لہ?ذا دعوت و ارشاد کے مقدس مشن سے منسلک افراد کو ہر آزمائش اور مشکل گھڑی میں اللہ تعالی? کی خصوصی رحمتوں اور نوازشوں کی خوش خبری کو سامنے رکھنا چاہیے? اس سے ان کو نیا حوصلہ اور نئی ہمت میسر آئے گی?
اس کے برعکس کفار کو اللہ تعالی? مہلت دیتا ہے? وہ اپنے دنیوی مال و دولت اور شان و شوکت میں مگن رہتے ہیں حتی? کہ انہیں عذاب الہ?ی چاروں طرف گھیر لیتا ہے اور وہ دنیا و آخرت میں عظیم خسارے سے دوچار ہوجاتے ہیں?
? بری صحبت کا انجامِ بد: حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا آغوش نبوت میں پرورش پانے کے باوجود ایمان نہ لایا اور بالآخر عبرت ناک انجام سے دوچار ہوگیا? اس سانحہ کی گہرائی میں جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بری صحبت کا انجام بد تھا? آپ کا بیٹا کافروں کے ساتھ رہنے سہنے کی وجہ سے ایمان قبول نہ کرسکا اور کافروں کے عقائد و اعمال پر کاربند ہوگیا? ان کی بری صحبت اس کے لیے زہر قاتل ثابت ہوئی اور اس کا انجام ذلت و رسوائی کی صورت میں نکلا?
لہ?ذا ہمیشہ بری صحبت سے اجتناب کرنا چاہیے اور نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیے? رسول اکرم? نے نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے نیز برے لوگوں کی صحبت سے ڈراتے ہوئے درج ذیل خوبصورت مثال بیان فرمائی ہے?
آپ نے فرمایا:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت نُوح علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.