قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

? حضرت موسی?‘ حضرت عیسی? علیہماالسلام اور حضرت محمد? کے خاص معجزات: کہتے ہیں کہ اللہ تعالی? نے ہر نبی کو وہ معجزہ دیا جو اس کے دور کے لوگوں کی مہارت سے مناسبت رکھتا تھا? حضرت موسی? علیہ السلام کے زمانے میں جادو کا شہرہ تھا اور بڑے بڑے ماہر جادوگر موجود تھے‘ چنانچہ حضرت موسی? علیہ السلام کو وہ معجزہ ملا، جس سے جادوگر بھی ششدر رہ گئے? چونکہ وہ جادو کی تمام باریکیوں سے واقف تھے‘ لہ?ذا وہ فوراً سمجھ گئے کہ حضرت موسی? علیہ السلام کا معجزہ جادو نہیں بلکہ اللہ کی خاص عنایت اور مدد ہے اور آپ یقینا رسول ہیں، چنانچہ وہ بلا توقف ایمان لے آئے?
حضرت عیسی? علیہ السلام کا زمانہ طب و علاج کے عروج کا زمانہ تھا? اللہ تعالی? نے آپ کو ایسے معجزات دیے جو ماہر فن طبیبوں کے بس کی بات نہ تھے? آپ کو مادرزاد نابینا کو صحت یات کرنے کا معجزہ ملا? کوئی ماہر سے ماہر طبیب اور ڈاکٹر قبر میںپڑے ہوئے مردے کو زندہ نہیں کرسکتا? اس سے معجزے کی صداقت اور اس کو ظاہر کرنے والے کی قدرت کا پتہ چلتا ہے?
حضرت محمد? کی بعثت اس ماحول اور زمانے میں ہوئی جس میں فصاحت و بلاغت کا دور دورہ تھا? اللہ تعالی? نے قرآن مجید کو معجزہ بنا کر نازل کیا جس کے مقابلے میں آج تک ایک بھی سورت پیش کرنا ممکن نہیں ہوا?
جب حضرت عیسی? علیہ السلام نے لوگوں کو اللہ کا پیغام پہنچایا اور اللہ کی طرف بلایا تو اکثر لوگوں نے آپ کی بات ماننے سے انکار کردیا? چند پاک باز اور نیک لوگوں نے آپ کی دعوت کو قبول کیا? آپ کی مدد کی اور آپ کے پیغام کو دوسروں تک پہنچایا? کچھ شریر افراد ایسے تھے جنہوں نے آپ کی مخالفت کی? وقت کے حکمران کو غلط اطلاعات پہنچائیں حتی? کہ آپ کو شہید کرنے اور سولی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا? اللہ تعالی? نے آپ کو ان سے بچا کر اوپر اُٹھا لیا? آپ کی شکل و شباہت کسی اور شخص کو دے دی جسے انہوں نے عیسی? سمجھ کر سولی پر لٹکا دیا? بہت سے عیسائی بھی اس غلط فہمی میں مبتلا ہوگئے کہ صلیب پر لٹکایا جانے والا شخص مسیح ہے? لیکن دونوں فریق غلطی پر ہیں?

حضرت عیسی? علیہ السلام نے حضرت محمد? کی آمد کی بشارت دی

حضرت عیسی? علیہ السلام بنی اسرائیل کے آخری نبی تھے? آپ نے لوگوں کو آخری نبی کی بعثت کی خبر دی جس پر نبوت کا سلسلہ ختم ہونے والا تھا? آپ نے انہیں نبی علیہ السلام کا نام بھی بتا دیا اور آپ کی واضح علامات بھی بیان فرمائیں?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب مریم کے بیٹے عیسی? نے کہا کہ اے بنی اسرائیل! میں تمہارے پاس
اللہ کا بھیجا ہوا آیا ہوں (اور) جو (کتاب) مجھ سے پہلے آچکی ہے (یعنی) تورات اُس کی تصدیق
کرتا ہوں اور ایک پیغمبر جو میرے بعد آئیں گے جن کا نام احمد ہوگا اُن کی بشارت دیتا ہوں (پھر)
جب وہ اُن لوگوں کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو وہ کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے? اور اس
سے بڑا ظالم کون ہے جسے بلایا تو اسلام کی طرف جائے اور وہ اللہ پر جھوٹ باندھے اور اللہ ظالم

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.