قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

عیسی? علیہ السلام کو شہید کیا ہے? عیسائیوں نے بھی یہی سمجھا کہ شہید ہونے والا شخص عیسی? ہے جبکہ حضرت عیسی? علیہ السلام کو اللہ تعالی? نے صحیح سلامت آسمانوں پر پہنچا دیا?
حافظ ابن عساکر? فرماتے ہیں: ”حضرت مریم علیھاالسلام اس واقعہ کے بعد پانچ سال زندہ رہیں اور تریپن (53) سال کی عمر میں فوت ہوئیں?“
حضرت حسن بصری? فرماتے ہیں: جب حضرت عیسی? علیہ السلام کو آسمانوں پر لے جایا گیا اس وقت آپ اپنی عمر کے چونتیسویں سال میں تھے?“ اور حدیث میں ہے: ”جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم بالوں سے خالی ہوں گے، ڈاڑھی مونچھ نہیں ہوگی‘ آنکھیں سرمگیں ہوں گی، تینتیس (33) سال کی عمر کے ہوں گے?“
جامع الترمذی‘ صفة الجنة‘ باب ماجاءفی سن ا?ھل الجنة‘ حدیث: 2545
علاوہ ازیں حضرت سعید بن مسیّب? بیان کرتے ہیں: ” جب عیسی? علیہ السلام کو اُٹھایا گیا، آپ کی عمر تینتیس (33) سال تھی?“

حضرت عیسی? علیہ السلام کے فضائل

ارشاد باری تعالی? ہے:
”مسیح ابن مریم پیغمبر ہونے کے سوا کچھ بھی نہیں? اس سے پہلے بھی بہت سے پیغمبر ہوچکے ہیں‘ ان
کی والدہ ایک راست باز عورت تھیں?“ (المائدة: 75/5)
مسیح کو مسیح اس لیے کہتے ہیں کہ آپ اس زمانے کے فتنوں سے محفوظ رہنے کے لیے اور دین کی تبلیغ کے لیے سفر میں رہتے تھے کیونکہ یہودی آپ کی مخالفت بہت شدت سے کرتے تھے اور آپ پر اور آپ کی والدہ محترمہ پر طرح طرح کی الزام تراشی کرتے تھے? ایک رائے کے مطابق ”مسیح“ کا مطلب [ممسوح القدمین] ہے، یعنی آپ علیہ السلام کے قدم مبارک ہموار اور برابر تھے? قرآن مجید میں بہت سے مقامات پر آپ کا ذکر خیر موجود ہے?
ارشاد باری تعالی? ہے:
”ان کے بعد بھی ہم اپنے رسولوں کو پے درپے بھیجتے رہے اور ان کے بعد عیسی? ابن مریم کو بھیجا اور
انہیں انجیل عطا فرمائی?“ (الحدید: 27/57)
اس کے علاوہ ارشاد ہے:
”اور ہم نے عیسی? ابن مریم کو روشن دلیلیں دیں اور روح القدس سے ان کی تائید کروائی?“
(البقرة: 253/2)
صحیحین میں رسول اللہ ? کا ارشاد مروی ہے: ”جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے، شیطان اس کے پہلو میں ٹہوکا دیتا ہے تو وہ رونے لگتا ہے، سوائے مریم علیھاالسلام اور ان کے بیٹے کے? اس نے ٹہوکا دینا چاہا تو پردے میں ٹہوکا دے دیا?“ صحیح البخاری‘ بدءالخلق‘ باب صفة ابلیس و جنودہ‘ حدیث: 3286 وصحیح مسلم‘ الفضائل‘ باب فضائل عیسی? علیہ السلام‘ حدیث: 2366

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.