قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

ارشاد باری تعالی? ہے:
”ہم نے مومنوں کی، ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد کی، پس وہ غالب آگئے?“
(الصف: 14/61)
مسیح علیہ السلام سے تین سو سال بعد ایک بڑی مصیبت پیش آئی کہ عیسائی علماءمیں سخت اختلافات پیدا ہوگئے? ان کا فیصلہ کرانے کے لیے وہ لوگ رومی بادشاہ قسطنطین کی خدمت میں حاضر ہوئے? بادشاہ نے ان لوگوں کا قول پسند کیا جو حضرت عیسی? علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا کہتے تھے اور تثلیث کے قائل تھے? یہ فرقہ ملکیہ کہلایا (جسے آج کل رومن کیتھولک کہتے ہیں?)
پادری عبداللہ بن اریوس اور اس کے ساتھی جو توحید کے قائل تھے اور حضرت عیسی? علیہ السلام کو اللہ کا بندہ مانتے تھے، بادشاہ نے ان پر سختی کی، چنانچہ وہ لوگ جنگلوں اور وادیوں میں بکھر گئے اور زہد و قناعت کی زندگی اختیار کرلی? یوں وہ لوگ کم ہوتے ہوتے ناپید ہوگئے? (جو چند افراد باقی رہے، وہ نبی? کی بعثت پر اسلام میں داخل ہوگئے?)
بادشاہ قسطنطین قسطنطین اعظم (337ء274-ئ) پہلا رومی حکمران تھا جس نے عیسائیت قبول کی? 324ءمیں اس نے عیسائیت کورومی سلطنت کا سرکاری مذہب قرار دیا?330ءمیں اس نے روم (اٹلی) کی بجائے ”بیزنطیم“ کو دارالحکومت بنایا اور اس کا نام کانسٹنٹینو پولس (قسطنطنیہ) رکھا? یونانی کلیسا اسے ولی (Saint) کادرجہ دیتا ہے? (آکسفورڈ انگلش ریفرنس ڈکشنری) نے مسیح علیہ السلام کے مقام پیدائش پر بیت لحم بیت لحم‘ بیت المقدس سے 8 کلو میٹر جنوب میں ہے? اس کی آبادی 14 ہزار (تخمینہ 1980ئ) ہے? اس کا ذکر 1400 ق م کے مصری ریکارڈ میں بھی ملتا ہے? 330ءمیں قسطنطین نے یہاں حضرت عیسی? علیہ السلام کی مبینہ جائے پیدائش پر ایک گرجا تعمیر کرایا? (آکسفورڈ انگلش ریفرنس ڈکشنری) کا شہر آباد کیا? اس کی ماں ہیلانہ نے کنیسہ قمامہ (یا کنیسہ? قیامہ) اس شخص کی قبر پر تعمیر کرایا، جسے مسیح علیہ السلام قرار دے کر صلیب دیا گیا تھا? اس کے بعد عیسائیوں نے گرجاؤں میں تصویرں بنانا شروع کردیں جب کہ پہلے مجسمے یا تصویرں بنانے کا رواج نہیں تھا?

نتائج و فوائد.... عبرتیں و حکمتیں

? نیک اولاد کے حصول کی دعا کرنا:حضرت عیسی? علیہ السلام کے قصے سے ہمیں نیک اولاد کے حصول کے لیے دعا و التجا کرنے کا طریقہ اور ترغیب ملتی ہے? اولاد کی محبت فطری ہے? اسلام نے ہمارے لیے حضرت زکریا علیہ السلام کا اسواہ? حسنہ پیش کیا ہے? حضرت زکریا، حضرت مریم علیہماالسلام کی تربیت و پرورش کے دوران میں ان کے پاس بے موسم پھل دیکھتے ہیں تو ان کی فطری محبت جاگ جاتی ہے، حالانکہ آپ کی عمر کے خوبصورت ادوار بیت چکے تھے اور آپ کی زوجہ محترمہ بھی بوڑھی ہوچکی تھیں? اس وقت آپ اپنے رب کی طرف متوجہ ہوئے اور عرض کی:
”اے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما?“ (آل عمران: 38/3)
آپ کی اس دعا سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ دعا و التجا ہمیشہ رب العالمین سے کرنی چاہیے? ہمیشہ

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.