قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت عیسی علیہ السلام

حضرت عبادہ بن صامت? سے روایت ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”جو شخص یہ گواہی دے کہ اللہ وحدہ لاشریک کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور محمد ? اللہ کے بندے اور رسول ہیں اور عیسی? علیہ السلام اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور اس کا کلمہ ہیں جو اللہ نے مریم کی طرف بھیجا اور اللہ کی طرف سے (آنے والی) ایک روح ہیں اور جنت حق ہے اور جہنم بھی حق ہے، یعنی واقعی موجود ہے، اللہ تعالی? اس شخص کو جنت میں داخل کردے گا خواہ اس کے عمل کیسے (معمولی) ہی کیوں نہ ہوں?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قولہ تعالی? ?یاا?ھل الکتاب....?‘ حدیث: 3435 وصحیح مسلم‘ الایمان‘ باب الدلیل علی ا?ن من مات علی التوحید دخل الجنة قطعاً‘ حدیث: 28
حضرت ابو موسی? اشعری? سے روایت ہے کہ رسول اللہ? نے فرمایا: ”جب ایک آدمی اپنی لونڈی کی اچھی تربیت کرے، اسے اچھی تعلیم دے، پھر اسے آزاد کر کے اس سے نکاح کر لے تو اس کو دو ثواب ملتے ہیں اور جب ایک آدمی عیسی? ابن مریم علیہماالسلام پر ایمان لائے، پھر مجھ پر بھی ایمان لائے، اسے بھی دو ثواب ملتے ہیں اور ایک غلام جب اپنے رب سے ڈرتا ہے (گناہوں سے بچتا رہے) اور اپنے آقا کی اطاعت کرتا رہے تو اسے بھی دو ثواب ملتے ہیں (یعنی دگنا ثواب یا دو طرح کے نیک اعمال کا ثواب ملتا ہے?“)صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قول اللہ تعالی? ?واذکر فی الکتاب مریم?‘ حدیث: 3446 وصحیح مسلم‘ الایمان‘ باب وجوب الایمان برسالة نبینا محمد?....‘ حدیث: 154
حضرت ابو ہریرہ? سے روایت ہے کہ نبی? نے فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کا شرف حاصل ہوا، میری ملاقات حضرت موسی? علیہ السلام سے بھی ہوئی?“ پھر نبی کریم علیہ السلام نے حضرت موسی? علیہ السلام کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”چھریرے بدن والے، سیدھے بالوں والے جیسے قبیلہ شنوءکے افراد ہوتے ہیں?“ پھر فرمایا: ”اور میری ملاقات عیسی? علیہ السلام سے بھی ہوئی?“ پھر آپ کا حلیہ بیان کرتے ہوئے فرمایا: ”درمیانہ قد، سرخ فام، گویا آپ ابھی حمام سے تشریف لائے ہیں? اور میری ملاقات حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ہوئی? آپ کی اولاد میں، آپ سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا میں ہوں?“ صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قول اللہ تعالی? ?واذکر فی الکتاب مریم....?‘ حدیث: 3437
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے کہ نبی کریم ? نے فرمایا: ” میں نے حضرت عیسی?، حضرت موسی? اور حضرت ابراہیم علیہم السلام کو دیکھا? عیسی? تو سرخ فام، گٹھے ہوئے بدن والے، چوڑے سینے والے تھے اور حضرت موسی? علیہ السلام گندمی رنگت کے، قد آور اور سیدھے بالوں والے تھے? جیسے آپ کا تعلق [زُط] ”جاٹ“ قوم سے ہو?“
صحیح البخاری‘ ا?حادیث الا?نبیائ‘ باب قول اللہ تعالی? ?واذکر فی الکتاب مریم?‘ حدیث: 3438

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت عیسی علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.