قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

برکت دوں گا اور اسے برومند کروں گا اور اسے بہت بڑھاؤں گا اور اس سے بارہ سردار پیدا ہوں گے اور میں اسے بڑی قوم بناؤں گا?“ (پیدائش‘ باب: 17‘ فقرہ: 20)
یہ بھی اس عظیم امت (محمدیہ) کے وجود کی خوشخبری ہے? ان بارہ سرداروں سے مراد خلفائے راشدین ہیں، جن کی خوشخبری اس حدیث میں دی گئی ہے جو حضرت جابر بن سمرہ? نے نبی? سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا: ”بارہ امیر ہوں گے?“ پھر نبی? نے ایک جملہ فرمایا جو میں سمجھ نہ سکا? میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ نبی? نے کیا فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: آپ? نے فرمایا ہے: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے?“ صحیح البخاری‘ الا?حکام‘ حدیث: 7222‘ 7223 و صحیح مسلم: الامارة‘ باب الناس تبع لقریش.... حدیث: 1821
صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے: ”یہ کام (دین کا سلسلہ) قائم رہے گا?“ اور دوسری میں ہے: ”غالب رہے گا حتی? کہ بارہ خلفاءہوں گے‘ وہ سب قریش میں سے ہوں گے?“ صحیح مسلم‘ الامارة‘ باب الناس تبع لقریش.... حدیث: 1821
ان میں خلفائے اربعہ یعنی حضرات ابوبکر، عمر، عثمان، علی رضی اللہ عنھُم بھی شامل ہیں اور حضرت عمر بن عبدالعزیز? بھی? بنو عباس کے بعض خلفاءبھی اس میں شامل ہیں? حدیث کا یہ مطلب نہیں کہ وہ بارہ حضرات یکے بعد دیگرے مسلسل ہوں گے، بلکہ یہ مطلب ہے کہ وہ پائے جائیں گے? ان سے وہ بارہ امام بھی مراد نہیں جن کے بارے میں رافضی خاص قسم کا عقیدہ رکھتے ہیں? ان کے عقیدے کے مطابق پہلے امام حضرت علی بن ابی طالب? ہیں اور آخری امام وہ ہے جو سامراءکے غار میں ہے اور اس (کے ظہور) کا انتظار کیا جا رہا ہے? ان کے کہنے کے مطابق وہ (بارہواں امام) حسن عسکری کا بیٹا محمد ہے? ان (بارہ حضرات) میں سے سب سے اہم شخصیت حضرت علی? اور ان کے بیٹے حضرت حسن? ہیں، جنہوں نے جنگ و جدال ختم کرکے حکومت حضرت معاویہ? کے حوالے کردی تھی? اس طرح فتنے کی آگ بجھا کر مسلمانوں کی باہمی جنگ کا سلسلہ ختم کردیا? (شیعہ کے) باقی (امام) سب رعیت کے افراد تھے جن کا مسلمانوں پر حکومت کرنے سے کوئی تعلق نہیں تھا?
بہرحال جب ہاجرہ علیھاالسلام کے ہاں اسماعیل علیہ السلام کی ولادت ہوئی تو اس سے سارہ علیھاالسلام کے جذبات برانگیختہ ہوگئے? انہوں نے حضرت خلیل علیہ السلام سے مطالبہ کیا کہ انہیں ان کے سامنے نہ رکھیں? حضرت ابراہیم علیہ السلام انہیں اور ان کے بیٹے کو لے کر چلے حتی? کہ انہیں وہاں ٹھہرا دیا جہاں آج کل مکہ مکرمہ کا شہر آباد ہے? اسماعیل علیہ السلام اس وقت دودھ پیتے بچے تھے? جب حضرت ابراہیم علیہ السلام انہیں وہاں چھوڑ کر پلٹے تو حضرت ہاجرہ علیھاالسلام نے اُٹھ کر دامن پکڑ لیا اور بولیں: ”ابراہیم! آپ ہمیں اس جگہ چھوڑ کر کہاں جا رہے ہیں، ہمارے پاس تو ضرورت کی اشیا بھی نہیں؟“ جب بار بار سوال کرنے پر بھی جواب نہ ملا تو انہوں نے کہا: ”کیا آپ کو اللہ نے یہ حکم دیا ہے؟“ فرمایا: ”ہاں!“ تب انہوں نے کہا: ”اگر یہ بات ہے تو وہ ہمیں ہلاک نہیں ہونے دے گا?“

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.