قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

حضرت خلیل اللہ علیہ السلام کی عمر اور وفات

امام ابن جریر? نے ”تاریخ“ میں لکھا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت نمرود بن کنعان کے دور حکومت میں ہوئی? اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے ہزار سال حکومت کی اور وہ انتہائی ظالم اور سنگ دل آدمی تھا? اس کا تعلق قبیلہ بنو راسب سے تھا جن کی طرف حضرت نوح علیہ السلام کو نبی بنا کر بھیجا گیا، وہ اپنے زمانے میں پوری دنیا کا بادشاہ تھا? کہتے ہیں کہ آسمان میںایک انتہائی روشن ستارہ نمودار ہوا، جس سے سورج اور چاند کی روشنی ماند پڑگئی? اس سے بہت سے لوگ ہلاک ہوگئے? نمرود بھی پریشان ہوگیا? اس نے اپنے کاہنوں اور نجومیوں کو طلب کیا اور اس کے بارے میں پوچھا? انہوں نے کہا: ”آپ کی رعایا میں ایک لڑکا پیدا ہوگا، جس کے ہاتھوں آپ کی حکومت ختم ہوجائے گی?“ اس نے حکم جاری کردیا کہ تمام مرد عورتوں سے الگ رہیں اور اس دن کے بعد جو بھی بچہ پیدا ہو، اسے قتل کردیا جائے? حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت انہی دنوں ہوئی لیکن اللہ تعالی? نے آپ کو ظالموں سے محفوظ رکھا? آپ بڑے ہوئے اور جوان ہوگئے? پھر وہ واقعات پیش آئے جن کا ذکر کیا جا چکا ہے?
آپ کی ولادت سوس کے مقام پر ہوئی? بعض نے بابل اور بعض نے کُو±ثی? (سواد) کا مقام بیان کیا ہے? حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہُما کا قول ہے کہ آپ دمشق کے مشرق میں برزہ کے مقام پر پیدا ہوئے?
جب اللہ تعالی? نے آپ کے ہاتھوں نمرود کو تباہ کردیا تو آپ ہجرت کرکے حران اور پھر شام تشریف لے گئے? آپ [ایلیا] کے علاقے میں بھی رہے اور آپ کے ہاں اسماعیل علیہ السلام اور اسحاق علیہ السلام پیدا ہوئے? آپ کی اہلیہ محترمہ حضرت سارہ علیھا السلام آپ کی زندگی میں کنعان کے علاقے میں [حبرون] کے مقام پر اہل کتاب کے قول کے مطابق ایک سو ستائیس (127) سال کی عمر میں فوت ہوئیں? حضرت ابراہیم علیہ السلام بہت غمگین ہوئے اور اظہار غم کیا? پھر بنی حیث کے ایک شخص ”عفرون بن صخر“ یاقوت نے معجم البلدان جلد 2“ میں ”عفرون بن صخر“ کی جگہ ”عفرون بن صوحار“ لکھا ہے? سے چار سو مثقال کے عوض ایک غار خریدا اور سارہ علیھاالسلام کو وہاں دفن کیا?
کہا جاتا ہے کہ پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے اسحاق کی شادی ”رفقا بنت بتوئیل بن ناحور بن تارح“ سے کی? اہل کتاب کہتے ہیں: پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے ”قَن±طُورا“ سے شادی کی، جن سے اولاد بھی ہوئی? پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام بیمار ہوگئے اور ایک سو پچھتر (175) سال کی عمر میں فوت ہوئے اور [عفرون حیثی] کے کھیت میں اپنی زوجہ محترمہ کے قریب مذکورہ بالا غار میں دفن ہوئے جو [حبرون] میں واقع ہے? آپ کے دفن کا اہتمام حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہماالسلام نے کہا?
صحیح بخاری میں ہے کہ آپ نے اپنا ختنہ اَسّی سال کی عمر میں کیا تھا? لیکن اس روایت میں 80 سال کے بعد کی عمر کی صراحت میں کیا تھا نہیں ہے کہ آپ اس کے بعد کتنا عرصہ حیات رہے? واللہ اعلم?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.