قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

? اولیات ابراہیم علیہ السلام: حضرت ابراہیم علیہ السلام دین اسلام کے سالار اعظم ہیں? آپ نے بہت سے ایسے امور انجام دیے ہیں جو ان سے پہلے کسی نبی یا رسول نے نہیں کیا? انہیں اولیات ابراہیم علیہ السلام کا نام دیا جاتا ہے? ان میں سے اکثر و بیشتر کو شریعت محمدی? میں بھی برقرار رکھا گیا ہے? ان میں چند ایک یہ ہیں:
ا سب سے پہلے آپ نے مہمان نوازی کی سنت جاری کی?
ب سب سے پہلے آپ نے مونچھیں کٹوائیں، ناخن تراشے اور زیرناف بال صاف کیے?
پ سر کے بالوں میں مانگ نکالنے کی سنت آپ نے جاری کی اور سر کے بالوں میں بڑھاپے کے
اثرات بھی آپ ہی نے دیکھے?
ت سب سے پہلے منبر پر خطبہ بھی آپ نے دیا?
ٹ عرب کا محبوب و لذیز کھانا، ثرید، آپ نے تیار کیا?
ث معانقے کی سنت بھی آپ نے جاری فرمائی?
? ہجرت‘ سنتِ انبیائ: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے سے یہ حقیقت بھی منکشف ہوتی ہے کہ ہجرت انبیائے کرام کی سنت ہے? حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اسوہ? مبارکہ تا قیامت آنے والے اہل ایمان کے لیے بہترین رہنما ہے? آپ نے حران کے علاقے میں دعوت توحید کا اعلان کیا تو اپنے پرائے سب دشمن ہوگئے? دعوت حق کو قبول کرنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا? اہل توحید پر ظلم و ستم حد سے بڑھ گئے اور ان کے لیے عبادت الہ?ی میں مشکلات حائل ہونے لگیں تو آپ نے اس علاقے کے کافروں، منکروں، اور مشرکین سے اظہار براءت کرکے ہجرت کی راہ لی? آپ کے اس طرز عمل کو اللہ تعالی? نے ہمارے لیے بہترین اسوہ قرار دیا ہے? ارشاد باری تعالی? ہے:
”(مسلمانو!) تمہارے لیے حضرت ابراہیم علیہ السلام میں اور ان کے ساتھیوں میں بہترین نمونہ
ہے? جب کہ ان سب نے اپنی قوم سے برملا کہہ دیا کہ ہم تم سے اور جن جن کی تم اللہ کے سوا
عبادت کرتے ہو ان سب سے بالکل بیزار ہیں، ہم تمہارے عقائد کے منکر ہیں? جب تک تم اللہ
کی وحدانیت پر ایمان نہ لاؤ‘ ہم میں تم میں ہمیشہ کے لیے بغض و عداوت ظاہر ہوگئی?“
(الممتحنة: 4/60)
اس سے اہل توحید و ایمان کو یہ درس ملتا ہے کہ جب کافر ملک میں دین و ایمان پر عمل کرنا مشکل ہوجائے اور کافروں کا ظلم و ستم برداشت سے باہر ہونے لگے تو ایسے علاقے سے ہجرت کرجانی چاہیے? رسول اکرم? اور صحابہ کرام نے مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی کیونکہ مکہ دارالکفر ان کے ایمان کے لیے سخت امتحان بن گیا تھا اور اہل مکہ کی ایذائیں ناقابل برداشت ہوگئی تھیں?
انبیائے کرام کی اس سنت پر عمل کرنے والے کو دنیا و آخرت میں بیش بہا انعامات ربانی سے نوازا جاتا ہے? سورہ? نساءمیں ایسے لوگوں کو اللہ تعالی? خوشخبری دیتا ہے:

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.