قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت ابراہیم علیہ السلام

? آثار کائنات سے رب کائنات تک: حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مشرک قوم کو آثار کائنات میں غور و فکر اور تدبر کرنے کی دعوت دی? مظاہر پرست سورج، چاند اور دیگر ستاروں کی پوجا کرتے ہیں? ان سے رزق و اولاد طلب کرتے ہیں? حاجت روائی اور مشکل کشائی کی امیدیں باندھتے ہیں? آپ نے ان کے باطل عقائد اور معبودان باطلہ کے رد کے لیے آثار کائنات سے قوم کی رہنمائی فرمائی? آپ نے ان معبودان باطلہ کی غیر حقیقی اور بے وقعت حالت کو واضح کرتے ہوئے فرمایا کہ جو چاند اور سورج کبھی طلوع ہوں اور کبھی چھپ جائیں، وہ خالق اور مدبر نہیں ہوسکتے، کیونکہ ان کا عروج و زوال کسی مقتدر حاکم کی خبر دیتا ہے جو ان سب کا مالک و مدبر ہے اور یہ سب اس کے تابع فرمان ہیں? لہ?ذا یہ کسی کے نفع و نقصان کے مالک و مختار کیسے ہوسکتے ہیں؟ آپ کے اس طرزعمل میں بھی داعیان توحید کے لیے شاندار اسوہ موجود ہے? لہ?ذا جو شخص بھی کائنات میں غور و فکر کرے گا وہ کائنات کے رب کو پالے گا?
? صحت افزا مشروبِ مشرق‘ زمزم: اللہ تعالی? نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعدد امتحانات لیے‘ اور وہ ان امتحانات میں بخوبی کامیاب و کامران ہوئے? اس پر اللہ تعالی? نے انہیں متعدد لازوال نعمتوں سے نوازا? ان ہی لازوال اور انمول نعمتوں میں سے ایک زمزم ہے? مکہ کے چٹیل اور خشک پہاڑوں میں زمزم کا چشمہ اپنے ظہور سے لے کر رہتی دنیا تک کے لوگوں کے لیے باعث برکت ہے? وادی? غیر ذی زرع کے باسیوں کو جہاں دنیا جہان کے میوے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا کی بدولت نصیب ہیں‘ وہاں انہیں زمزم کا صحت بخش، خوش گوار اور جراثیم سے پاک مشروب بھی میسر ہے? یہ ایسا بابرکت مشروب ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ? نے فرمایا: ”زمزم کو جس مقصد سے پیا جائے وہی پورا ہوجاتا ہے?“ مسند ا?حمد: 357/3‘ حدیث: 14849)
تاریخ شاہد ہے کہ اگر کسی شخص نے اسے بطور غذا استعمال کیا ہے تو یہ مہینوں تک اسے کسی بھی دوسری غذا سے مستغنی کردیتا ہے? اگر اسے مہلک ترین بیماریوں کی دوا کے طور پر استعمال کیا گیا تو اس کے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے? دنیا بھر کے علاج معالجے کے بعد بھی لاعلاج امراض کا شافی علاج اس مبارک مشروب میں موجود ہے?
چند سال قبل ایک بدبخت مصری پروفیسر نے اس مبارک مشروب کے خلاف اپنے خبث باطن کا اظہار کیا اور اسے مضر صحت قرار دیا? اس وقت کے سعودی فرماں روا شاہ فیصل? کی غیرت دینی جوش میں آئی تو انہوں نے فوراً زمزم کے نمونے یورپ کی جدید لیبارٹریوں میں ٹیسٹ کے لیے روانہ کیے? کفر و شرک کے تمام جادوگر اس کے معاینے کے بعد یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئے کہ زمزم ہر قسم کے جراثیم سے پاک اور ہر قسم کے قوت بخش اجزا سے مزین مشروب ہے? زمزم کے پاک، صحت بخش اور چراثیم سے مطہر ہونے کی بہت بڑی دلیل یہ بھی ہے کہ صدیوں سے جاری اس چشمے میں کبھی کوئی نباتات اگی ہے نہ کوئی پانی کی مخلوق پیدا ہوئی ہے? اللہ تعالی? نے اسے فرزندان توحید کے لیے تاقیامت محفوظ و مامون بنادیا ہے? والحمدللہ رب العالمین?

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت ابراہیم علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.