قصص الانبیاء 
18 فروری 2011
وقت اشاعت: 13:48

حضرت مُوسىٰ علیہ السلام

ہم نے پتھروں کا مینہ برسایا اور ان میں سے بعض کو زور دار سخت آواز نے دبوچ لیا اور ان میں سے
بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبو دیا? اللہ تعالی? ایسا نہ تھا کہ ان
پر ظلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے?“ (العنکبوت: 40'39/29)
زمین میں دھنسایا جانے والا تو قارون تھا اور غرق ہونے والے فرعون، ہامان اور ان کا لشکر تھے?
مسند احمد میں حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہُما سے روایت ہے کہ ایک دن نبی? نے نماز کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ”جو شخص اس کی محافظت کرے گا، یہ قیامت کے دن اُس کے لیے نور، دلیل اور باعث نجات بن جائے گی اور جس نے اس کی محافظت نہ کی یہ قیامت کے دن اس کے لیے نہ نور بنے گی نہ دلیل نہ نجات کا باعث? وہ شخص قیامت کے دن قارون، فرعون، ہامان اور اُبی بن خلف کے ساتھ ہوگا?“ مسند ا?حمد: 169/2

حضرت موسی? علیہ السلام کی شان و عظمت
قرآن و حدیث کی روشنی میں

اللہ تعالی? نے حضرت موسی? علیہ السلام کو بے شمار معجزات سے نوازا اور انہیں نہایت بلند مرتبہ عطا فرمایا? نبی آخر الزمان? نے حضرت موسی? علیہ السلام کو اپنے فرامین میں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے‘ آپ کے ان فرامین میں اسلام کے اوصاف حمیدہ کا روشن اظہار ہے? بخلاف آج کے یہود و نصاری? کے جو تعصب اور کینہ میں مبتلا اور انبیائے کرام کی توہین کے مرتکب ہیں? ارشاد باری تعالی? ہے:
”اس قرآن میں موسی? کا ذکر کیجیے جو چنا ہوا اور رسول اور نبی تھا? ہم نے اسے طور کی دائیں جانب
سے ندا کی اور راز گوئی کرتے ہوئے اسے قریب کرلیا اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی
بنا کر اسے عطا فرمایا?“ (مریم: 53-51/19)
نیز ارشاد فرمایا:
”اے موسی?! میں نے تم کو اپنے پیغام اور اپنے کلام کے ذریعے لوگوں سے ممتاز کیا ہے‘ لہ?ذا جو میں
نے تم کو عطا کیا ہے اسے پکڑو اور (میرا) شکر بجا لاؤ?“ (الا?عراف: 144/7)
صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی یہ حدیث پہلے بیان کی جاچکی ہے کہ رسول اللہ ? نے فرمایا: ”مجھے موسی? علیہ السلام پر فضیلت نہ دو کیونکہ قیامت کے دن سب لوگ بے ہوش ہوجائیں گے? سب سے پہلے میں ہوش میں آؤں گا تو موسی? علیہ السلام کو عرش کا پایہ پکڑے ہوئے پاؤں گا? معلوم نہیں وہ بھی بے ہوش ہوں گے لیکن مجھ سے پہلے ہوش میں آجائیں گے یا انہیں طور کے بے ہوشی کابدلہ دیا جائے گا (کہ قیامت کے دن بے ہوش نہیں ہوں گے?“) صحیح البخاری‘ الخصومات‘ باب مایذ کر فی الا?شخاص....‘ حدیث: 2411 وصحیح مسلم‘ الفضائل‘ باب من فضائل موسی? علیہ السلام‘ حدیث: 2373

صفحات

اس زمرہ سے آگے اور پہلے

اس سے آگےاس سے پہلے
حضرت مُوسىٰ علیہ السلامعمومی تباہی سے دوچار ہونے والی اقوام
متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.